نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) ریلوے کے وزیر پویش گوےئل نے کہا کہ کولکاتا ایسٹ ویسٹرن میٹرو کارڈیور پروجیکٹ مکمل ہونے پر کولکاتا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو جام سے آزادی ملے گی اور اس سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام آپس میں مربوط ہوجائے گا۔
مسٹر پیوش گوئل نے بدھ کو صحافیوں سے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 12 اسٹیشن ہوں گے اور میٹرو لائن ہگلی ندی کے مغربی کنارے کو ہوڑہ جبکہ مشرقی کناروں کو سالٹ لیک علاقے سے جوڑے
گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کولکاتا ایسٹ ویسٹرن میٹرو کاریڈور پروجیکٹ کے لئے نئی نظرثانی شدہ لاگت کی تجویز کو منظور دی گئی۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ طویل عرصے سے التوا میں پڑے پروجیکٹ کے پورا ہونے پر کولکاتا سمیت 24 شمالی پرگنہ اور ہوڑہ ضلعوں میں رہنے والوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 8575 کروڑ روپے کی لاگت کا 16.6 کلومیٹر طویل یہ میٹرو پروجیکٹ دسمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔