حیدرآباد 3دسمبر(ایجنسی)تلنگانہ کے کوڑنگل حلقہ کی ریٹرننگ آفیسر نے کوڑنگل اسمبلی حلقہ کے کانگریسی امیدوار و پارٹی کے کارگزار صدر ریونت ریڈی کو آج نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کو کوسگی علاقہ میں بند کی اپیل کے ذریعہ کارگزار وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے جلسہ عام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر سخت انتباہ دیا۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
ریٹرننگ آفیسر ارونا کماری نے ریڈی کو نوٹس روانہ کرتے ہوئے ان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی ہدایات 5، 6، 7، 13 اور 14 کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا اور ریاستی الیکشن کمیشن اور مرکزی الیکشن کمیشن کو اس حلقہ میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش سے مطلع کیا۔