حیدر آباد یکم جنوری (یو این آئی) ہندوستانی فوج کی طاقت اور جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افواج میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے ، اپنی فوج کو جانیں میلہ 2025 شہر حیدر آباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں 3 سے 5 جنوری 2025
تک منعقد کیا جا رہا ہے۔
بدھ کو یہاں ایک دفاعی ریلیز میں کہا گیا کہ ہیڈ کوارٹر تلنگانہ اور آندھر اسب ایریا کے زیر اہتمام ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام آرٹلری سنٹر ، حیدر آباد کے تعاون سے یہ تقریب آرمی ڈے پریڈ 2025 کے لیے ایک عظیم آغاز کے طور پر کام کرے گی۔