نئی دہلی/6اکتوبر(ایجنسی) الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، چیف الیکشن کمیشن او پی راوت نے کہا پانچ ریاستوں میں 15 دسمبر سے پہلے انتخابی عمل پوری کی جانی ہے، یعنی کہ الیکشن کمیشن کے پاس پانچ ریاستوں میں انتخابات کرانے کے لیے 2 مہینے کا وقت ہے، پچھلے کافی
وقت سے پولنگ میں دھاندلی کے الزام کا سامنا کررہے کمیشن کے لیے یہ انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہے.
کمشنر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ان انتخابات میں، وی وی پی اے ٹی مشینیں استعمال کیے جائیں گے، ساتھ ہی ہر بوتھ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، کمیشن ماضی میں جن مشینوں کا استعمال کرتا آیا ہے، اسکے مقابلے وی وی پی اے ٹی مشین کافی بھروسہ مند مانی جاتی ہے.