the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/23مئی(ایجنسی) بہار کی کشن گنج سیٹ سے حیدرآبادکی مجلس اتحادالمسلمین نے اپنے امیدواراختر الایمان کو میدان میں اتارا تھا،  لیکن وہ کافی پچھے چل رہے ہیں- انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار محمد جاوید کو اب تک 366820 ووٹ ملے ہیں جبکہ اختر الایمان کو 294859 ملے ہیں- وہیں جنتا دل کے سید محمود اشرف کو 332325 ووٹ ملے ہیں-
کشن گنج: بہار کا کشن گنج لوک سبھا سیٹ بنگال ، نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحد سے منسلک ہے، کثیر مسلم آبادی والی لوک سبھا سیٹ پر گذشتہ دو لوک سبھا انتخابات سے کانگریس پارٹی کا قبضہ رہا ہے، شروعاتی دور میں اس سیٹ پر کانگریس کا ہی قبضہ رہا تھا، 2014 میں پارلیمان اسرار الحق کا حال ہی میں انتقال ہوگیا، 2019 کے عام انتخابات ہونے کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات نہیں کرائے گئے-
کشن گنج سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہے، 1999 میں یہاں بی جے پی کی ٹک پر شاہنواز حسین نے تسلیم الدین کو ہراکر رکن پارلیمنٹ بنے تھے-
1957 اور 1962 کے انتخابات میں اس سیٹ سے



کانگریس کے محمد طاہر جیتے، 1967 پی ایس پی کے ایل ایل کپور نے محمد طاہر رحمان کو شکست دی تھی، 1971 میں اس سیٹ سے کانگریس کے جمیل الرحمن انتخاب جیتے، 1980 اور 1984 کے انتخابات میں کانگریس امیدوار جمیل الحمن جیت درج کرنے میں کامیاب رہے، 1985 کے جنتا پارٹی کی ٹکٹ پر سید شہاب الدین انتخاب جیتے، 1989 میں کشن گنج سے کانگریس نے صحافی ایم جے اکبر کو ٹکٹ دیا اور وہ رکن پارلیمنٹ بنے میں کامیاب رہے-
1991 میں اس سیٹ سے پھر سید شہاب الدین جیت گئے، 1996 میں کشن گنج سے جنتادل کے امیدوار تسلیم الدین جیتے، 1998 میں تسلیم الدین یہاں سے جیت کر لوک سبھا پہنچے، لیکن اس بار آر جے ڈی کے ٹکٹ پر-
1438990 ووٹوں والے کشن گنج لوک سبھا سیٹ پر 2014 کے عام انتخابات میں کل 928490 ووٹ پڑے تھے- کانگریس کے اسرار الحق کو 493461 ووٹ ملے، وہیں بی جے پی کے دلیپ کمار جیسوال کو 298849 لوگوں نے ووٹ دیا، جے ڈی یو امیدوار 55811اختر الایمان کو صرف 55811 ووٹ سے مطمئن ہونا پڑا، کشن گنج لوک سبھا سیٹ کے تحت اسمبلی کی 6 سیٹیں آتی ہے-

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.