حیدرآباد، 19/ اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست آندھرا پردیش کی ہر ممکنہ مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اپنے حصہ کا فنڈس
نہ دینے کی وجہ سے مرکزی حکومت کی اسکیمات پرعمل میں تاخیر ہورہی ہے۔
مسٹرریڈی نے آندھراپردیش کے تروپتی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ”مرکزی اسکیمات کے سوا ریاست میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے “۔