حیدرآباد3جون(یواین آئی)مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ عنبرپیٹ فلائی اوور کی تعمیر کے طویل عرصہ سے زیرالتوا حصول اراضی کے
کام مکمل کریں۔
مسٹرریڈی نے یاددہانی کروائی کہ عنبرپیٹ فلائی اوور کا سنگ بنیاد جو حلقہ لوک سبھاسکندرآباد میں آتا ہے،مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈگری نے مئی 2018میں کیا تھا۔
اس حلقہ کی کشن ریڈی نمائندگی کرتے ہیں۔