حیدرآباد15اکتوبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا آج مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے معائنہ کیا۔
حمایت ساگر،دتاتریہ نگر،خیریت آباد اولڈ سی بی آئی کوارٹرس،بی جے آرنگر،گنیش نگرکا اعلی عہدیداروں کے ساتھ انہوں نے
معائنہ کیااور بارش متاثرین کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔
انہوں نے نالوں پر پڑے درختوں اور کچرے کو صاف نہ کرنے پر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے عہدیداروں بربرہمی ظاہر کی اور فوری طورپر اس کچرے اور درختوں کی صفائی کا کام کرنے کی ہدایت دی۔