: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 12 اگسٹ (ذرائع) مرکزی وزیر کوئلہ اور بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی منانے کے لیے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیں۔ مہم کے ایک حصہ کے طور پر پیر کے روز کشن ریڈی نے شہر میں اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حب الوطنی اور قومی جذبے کو تقویت دینے کے لیے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں۔ تقریبا 23 کروڑ ہندوستانیوں نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرایا۔ اس بار بھی لوگوں کو اسی جذبے کے ساتھ مہم میں حصہ لینا چاہیے۔