حیدرآباد، 10 جون (ذرائع) تلنگانہ سے نریندر مودی کی کابینہ میں کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کو وزارتیں الاٹ کی گئی ہیں۔
سکندرآباد سے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے کشن ریڈی کو کوئلہ اور کانوں کی وزارت سونپی گئی ہے۔
کریم
نگر سے دوسری بار منتخب ہونے والے بنڈی سنجے کو بھی امور داخلہ کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔
کشن ریڈی نے سکندرآباد سے تقریباً 50,000 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ بنڈی سنجے نے کریم نگر سے 225,000 ووٹوں کی نمایاں اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔