راجستھان/14جون(ایجنسی) شری راجپوت کرنی سینا نے راجستھان کی وزیر تعلیم کرن ماھیشوری کو ناک اور کان کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ دراصل کرن ماھیشوری پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر راجپوتوں کا موازنہ چوہوں سے کیا تھا۔ حالانکہ وزیر نے کہا کہ ان کا اشارہ کمیونٹی خاص کے لئے نہیں تھا۔ اس کے باوجود راجپوت تنظیم نے اس کے لئے فوری طور پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں کانگریس نے ان کے بیان کی مذمت کی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
پیر کو ایک پریس کانفرنس میں ماھیشوری سے اگلے اسمبلی انتخابات میں راجپوت سماج سنگھرش سمیتی کی طرف سے بی جے پی کے خلاف تشہیر کرنے کے فیصلے پر ان کی رائے پوچھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، "ایسے بھی لوگ ہیں جو برساتی چوہے ہیں جو انتخابات آتے ہی بلوں سے نکل آتے ہیں۔