ریاض،28دسمبر:-سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ملاقات کی، القدس سمیت عالم اسلام کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق ر اجدھانی ریاض کے شاہی محل میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں شاہ سلمان اور ترک وزیر اعظم نے دو
طرفہ تعلقات اور اسکے فروغ کے علاوہ فلسطین، علاقائی مسائل اور عالم اسلام کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ساتھ ہی القدس اور فلسطینیوں کے حقوق کی پاسداری پر اتفاق کرنے کے ساتھ ا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظورکردہ قرارداد پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔