نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سر براہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ ہند و ثقافت میں دشمن کا قتل بھی آخری حربے کے طور پر اس کی بھلائی کی خواہش کے ساتھ کیا جاتا ہے کیونکہ بادشاہ کا فرض اپنی رعایا کی حفاظت کرنا ہے اور بادشاہ کو یہ فرض ضرور پورا کرنا
چاہیے۔
ڈاکٹر بھاگوت یہاں پرائم منسٹر میوزیم میں وشو ہندو پریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سوامی و گیا نانند کی کتاب 'دی ہندو مینی فیسٹوا کی ریلیز کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
سر سنگھ چالک نے کہا کہ آج دنیا دور استوں پر چل رہی ہے لیکن آج دنیا کو تیسرے راستے کی ضرورت ہے۔