سیول/14جون(ایجنسی) شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم جونگ سنگاپور میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہوئے تاریخی سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے بعد پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔
كےسي این اےنے نے جمعرات کو بتایا کہ کم جونگ منگل کی رات سنگاپور سے روانہ ہونے کے بعد بدھ کی صبح وطن واپس آئے۔
ایسا اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ کم جونگ بیجنگ میں رک کر چینی صدر شی جن پنگ کو امریکہ-شمالی کوریا کے درمیان ہوئے سربراہی اجلاس کے نتائج کے بارے میں مختصر معلومات دیں گے،اسلئے بین
الاقوامی میڈیا کی طرف شمالی کوریائی وفد کے طیاروں میں قریب سے نگرانی کی جا رہی تھی۔
اس سے پہلے منگل کو سنگاپور میں سینٹوسہ جزیرے کے کیپیلا ہوٹل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ہوئی۔مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ کئے جانے والے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہوئے اجلاس میں شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتہ کرکے جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی سمت میں کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور خوشحالی کے عزم اظہار کیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو تحفظ کی ضمانت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔