سیول ،18ستمبر(ایجنسی)بین کوریائی تیسری چوٹی کانفرنس کے لیئے جنوبی کوریا کے صدر moon مون جے ان منگل کو پیونگ یانگ پہنچے جہاں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے انکا گرم جوشی سے خیر مقدم
کیا۔
مسٹر مون اور مسٹر جونگ سست پڑی نیوکلائی ترک اسلحہ سے متعلق بات چیت میں تیزی لانے اور کوریائی تنازعہ کو سرکاری طورپر ختم کرنے کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔ دونوں رہنما جزیرہ نما کوریامیں امن کی بحالی کی کوششوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کریں گے ۔