: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو اینٹی نیشنل کہنے پر جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی والے ملک دشمن
ہیں، وہ اب دوسروں کو اینٹی نیشنل کہہ رہے ہیں مسٹر کھڑگے نے آج یہاں کہا کہ بی جے پی صدر نے مسٹر گاندھی کو اینٹی نیشنل کہہ کرکانگریس پر حملہ کیا ہے، جبکہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کی پارٹی کا ملک کی آزادی میں کوئی حصہ نہیں رہا ہے۔