: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم جنوری (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال ہم وطنوں کے لیے بھائی چارے اور ترقی کے نئے تحفے لے کر آئے گا
مسٹرکھڑگے نے کہا، ’’میں آپ سب کو اس نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں سال 2024 وہ سال ہونا چاہیے جو ایک بار پھر غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو امید اور طاقت بخشے یہ ضروری ہے کہ ہم ہر شہری کے حقوق کے لیے متحد ہو کر لڑیں اور سماجی انصاف کو یقینی بنائیں۔