: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 24 اکتوبر (یو این آئی) کا نگر میں صدر پیکار جن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت وجے دشمی کے تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا " جھوٹ پر سچائی، برائی پر اچھائی اور نا انصافی پر انصاف کی علامت وجے دشمی کے پرست تہوار پر سبھی اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اس عظیم تہوار پر ہمیں انا اور برائی کو ختم کرنے اور سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کرنا چاہیے۔ مسٹر گاندھی نے کہا ”
برائی پر اچھائی کی جیت کے عظیم تہوار وجے دشمی پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ناانصافی اور غرور کا خاتمہ ہو ، سچائی اور انسانیت سب کی زندگی میں گھر کرے۔ دسہرہ مبارک ہو۔ محترمہ گاندھی کہا ”جھوٹ، نا انصافی اور ظلم کی شکست یقینی ہے۔ لڑائی طویل عرصے تک چل سکتی ہے لیکن جنگ کا خاتمہ حق اور انصاف کے حق میں ہو گا۔ وجے دشمی نے ہمیں یہ بہترین راستہ دکھایا ہے۔ آیئے بھگوان رام کی پاکیزگی، نرمی، عاجزی اور عظیم بہادری کو یاد کریں۔ اسے اختیار کریں۔ آپ سب کو وجے دشمی مبارک ہو۔ جشن کے ساتھ ساتھ یہ عزم کا بھی دن ہے۔