: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امیدواروں پر لاٹھی چارج کو شرمناک اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ڈبل انجن ڈبل نوجوانوں پر دوہرے ظلم کی علامت بن گیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ نوجوانوں کے خلاف آمریت کا استعمال کر کے ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ انتہائی شرمناک اور قابل
مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں پیپر لیک کے 70 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ملک بھر میں پیپر لیک مافیا کا جال پھیلانے ا کا الزام بھی لگایا، جو نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب دھاندلی کا انکشاف ہوتا ہے تو بی جے پی بڑی بے شرمی سے اس کی تردید کرتی ہے یا لاٹھی چارج کر کے نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ بی پی ایس سی کے امتحان میں 3.28 لاکھ نوجوانوں کا مستقبل لڑکا ہوا ہے۔