: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے انتقال پر گہرےرنج و غم کا اظہار کیا ہے مسٹرکھڑگے نے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بہتر بنانے میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا،
’’بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر سشیل مودی جی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں گہری تعزیت۔ ہمارے نظریات مختلف تھے لیکن جمہوریت میں ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی کو نسل میں اہم تعاون دیا تھا۔ ایشور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر سشیل مودی کا کل دیر رات یہاں ایمس میں انتقال ہو گیا۔