: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) برطانیہ نے آج ہندوستان کو یقین دلایا کہ وہ خالصتان اور ہندوستان سے فرار ہونے والے اقتصادی مجرموں کے مسئلہ پر ہندوستان کی تشویش کے تئیں بہت حساس ہے اور اپنے ملک میں کسی بھی ہندوستان مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دورہ ہندوستان
اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوطرفہ سربراہی ملاقات کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ بورس جانسن کے ہندوستان دورے کے بارے میں کہا ہے یوکے سربراہی اجلاس میں خالصتان کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر وزیر اعظم مسٹر جانسن نے کہا کہ برطانیہ ہندوستان کے تحفظات کے حوالے سے بہت حساس ہے اور برطانیہ میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گا۔