اسلام آباد، 28 جنوری (یو این آئی) پاکستان کے سپریم کورٹ نے جمعرات کو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے کلیدی ملزم عمر سعید شیخ کی رہائی کا حکم دیا اس سے قبل شیخ کو سزائے موت سنائی گئی تھی اڑتیس سالہ پرل کا سن 2002 میں اغوا کرکے سرقلم کردیا گیا تھاجب وہ برطانوی شہری رچرڈ ریڈ اور القاعدہ کے مابین مبینہ رابطوں کی تفتیش کے لئے پاکستان
تشریف گئے تھے۔ اس دوران وہ دی وال اسٹریٹ جرنل کے جنوبی ایشیائی بیورو چیف کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
پرل کے اہل خانہ نے عمر شیخ کی رہائی پر پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ سے انصاف کو مکمل دھچکا لگا ہے اور ان قاتلوں کی رہائی صحافیوں اور پاکستان کے عوام کو کہیں بھی کام کرنے کے لئے خطرہ ہے۔