سبری مالا، 2 جنوری (ایجنسی) کیرالہ کے سبری مالا مندرکی تاریخ اور اس کی قدیم روایت تقریبا 40 سال کی عمر کی دو خواتین کے داخلے کے ساتھ ٹوٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق سبری مالا مندر میں دو خواتین داخل ہوئیں اور اس طرح سے مندر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ مندرمیں داخل ہونے والی دونوں خواتین کی عمر 50 سال سے کم بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تقریبا 40 سال
کی عمر کی دو عورتیں مندر میں داخل ہوئیں ۔ خواتین نے تقریباً آدھی رات میں مندر کی طرف چڑھائی شروع کی اور علی الصبح چار بجے مندر پہنچ گئی۔بھگو ان ایپا کے درشن کرنے کے بعد دونوں واپس لوٹ آ ئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں خواتین پولیس ٹیم کے ساتھ تھیں۔ پولیس اہلکار یونیفارم اور سادہ لباس میں تھے۔ جن دو خواتین مندر میں داخل ہوئیں ، ان میں سے ایک کے نام بندو اور دوسری عورت کا نام کن کدرگا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 سے 50 سال کے عمر کی خواتین کے مندر میں پر روک ہٹاتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مندر میں اب ہر عمر کی خواتین کے داخلےکی اجازت ہو گی۔