نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کیرلا میں عید الاضحی کے تہوار کے پیش نظر ریاست میں تین دن کےلئے کووڈ پابندیوں میں رعایت دینےپر روک لگانے سے پیر کے روز انکار کردیا لیکن ریاستی حکومت کو آج ہی اپنا موقف رکھنے کی ہدایت دی جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس بی آر گووئی کی بنچ کے سامنے ریاستی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وہ اس پر جواب داخل کریں گے۔ اس پر عدالت نے ان سے آج ہی جواب داخل کرنے کے
لئے کہا اور معاملے کی سماعت کل صبح سبھی مقدموں سے پہلے ہوگی۔
ریاستی حکومت نے 21 جولائی کو منائے جانے والی عید الاضحی کے پیش نظر کپڑے، جوتے، چپلوں کی دکانوں، زیورات و دیگر سجاوٹ کے سامانوں، گھریلو آلات اور الیکٹرانک سامان کی دکانوں اور ضروری اشیا کی سبھی دکانوں کو 18، 19 اور 20 جولائی کو صبح سات بجے سے رات 8 بجے تک کھولے رکھنے کا فیصلہ لیا تھا، جس کے خلاف عدالت عظمی میں عرضی دائر کی گئی تھی۔