نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کیرالہ میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے سب سے زیادہ 52 لوگوں کی موت ہوئی ہے اس کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں ایک ایک مریض کی موت ہلاکتیں ہوئی ہیں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں ایک ارب 89 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار 362 کووڈ ویکسین دی
جاچکی ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 3,275 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ بدھ کو 3,205 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
وزارت کے مطابق اسی مدت کے دوران 3,010 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 25 لاکھ 47 ہزار 709 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے مزید 55 مریضوں کی موت کے بعد ملک مہلک وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5,23,975 ہو گئی ہے۔