کیرل/27اکتوبر(ایجنسی) کیرم کے ترونتاپورم میں ایک آشرم پر جمعہ کو دیر رات حملہ کیا گیا۔ آشرم کو چلانے والے سنت نے پچھلے دنوں سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی تھی.
سوامی سندیپانند کا یہ آشرم ترونتاپورم کے باہری علاقے میں ہے۔ آشرم کے باہر نامعلوم
افراد نے رات قریب ڈھائی بجے دو کار اور ایک اسکوٹر کو آگ لگا دی۔ حملہ آوور آگ لگاکر فرار ہوگئے.
کیرل کے سی ایم نے اس واقعہ پر افسوس جتایا۔ انہوں نے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ لوگوں کے خیالات الگ ہوسکتے ہیں۔ لیکن کسی کو بھی قانون سے کھلواڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سی ایم کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کروائی کی جائے گی.