کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
نیروبی/22جولائی(ایجنسی) کینیا کی ایک عدالت نے
24 سالہ ملکہ حسن Ruth Kamande روتھ کماندی کو اپنے بوائے فرینڈ کو چاقو کے پے درپے وار کرکے
قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔ سابق ملکہ حسن کماندی پرانسانی حقوق کی
تنظمیوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔ اوراپنے محبوب کو چاقو کے 25 وار
کرکے بے رحمی
کےساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے اقدام کو غیر انسانی فعل قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ سزائے موت پانے والی 24 سالہ روتھ کماندی نے اپنے مقدمہ کی سنوائی کے
دوران مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور ملک کی ملکہ حسن کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔اس وقت
وہ کینیا کی جیل 1095 میں قید تھی۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے سنہ 2015 کو اپنے بوائے
فرینڈ Farid Mohammed فرید محمد کو چاقو سے 25 وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔