نئی دہلی،27 فروری(یو این آئی)مشرقی دہلی سے ایم ایل اے گوتم گمبھیر نے شمال مشرقی دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر پر فسادیوں کو پناہ دینے،پیٹرول بم پھیکنے اور انٹلی جنس بیورو اہل کارانکت شرما کے قتل کے الزام پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی خاموشی کوحیران کن بتایا
ہے۔
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کو لے کر شمال مشرقی دہلی میں بڑے پیمانے پر تشدد ہو ا جس میں اب تک 34 افراد کی جان جا چکی ہے۔
شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوررہاہےجس میں قراول نگر کے چاند باغ میں عآپ کونسلر کےمکان سے فسادیوں کے ذریعہ پتھر بازی ہوتے اور پیٹرول بم پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔