the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اگست میں سنگاپور میں منعقد ہونے والے ورلڈ سٹیز سمٹ-2022 میں دہلی ماڈل کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
سنگاپور کے ہائی کمشنر سائمن ووگ نے ​​آج یہاں مسٹر کیجریوال سے ملاقات کی اور انہیں سنگاپور میں منعقد ہونے والی ورلڈ سٹیز سمٹ-2022 میں شرکت کی دعوت دی۔ دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ ورلڈ سٹیز سمٹ-2022 میں شرکت کرنے اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ شہری حل پر بات چیت کے منتظر ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اس دعوت پر سنگاپور کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات کے دوران



اروند کیجریوال اور سنگاپور کے ہائی کمشنر سائمن ووگ نے پانی، فضلہ کے انتظام اور عوامی رہائش جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پر ہائی کمشنر سائمن ووگ نے کہا کہ دہلی اور سنگاپور دونوں الگ الگ شہری مراکز ہیں جنہیں ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ "میں سنگاپور کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ورلڈ سٹیز سمٹ میں مدعو کیا۔ میں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ شہری حل پر بات چیت کا منتظر ہوں۔ سنگاپور اور دہلی یقینی طور پر عوامی مفاد میں تیز رفتار ترقی حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.