نئی دہلی، 16 دسمبر (یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کے خلاف جنوبی دہلی میں مظاہرین کے مشتعل ہونے پر دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی (آپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے درمیان وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے مسٹر کجریوال نے دہلی میں بگڑتے لااینڈ آرڈر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر بات کرنے کے لئے وزیر داخلہ سے ملنے کے لئے وقت مانگا ہے۔
انہوں نے
کہا’’دہلی میں قانون کے علاوہ حالات کے خراب ہونے پر میں بہت فکر مند ہوں۔ شہر میں جلد از جلد امن بحال ہو، اس کے لئے میں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے‘‘۔سي اےاے کیخلاف مظاہرین پر جنوبی دہلی میں کئی بسوں کو آگ کے حوالے کرنے کے الزام ہیں۔
قابل غور ہے کہ شمال مشرقی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور پارٹی کی دہلی یونٹ کے سربراہ منوج تواری نے دارالحکومت میں تشدد کے لئے آپ کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا اور مسٹر کجریوال کو ’غدار‘کہا ہے۔