نئی دہلی،12مئی(یواین آئی)دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں 17 مئی کے بعد لوگ کیا چاہتے ہیں،اس پر مقامی لوگوں سے مشورے مانگے ہیں عالمی وبا کوویڈ 19 کی وجہ سے پورے ملک میں لاک جاری ہے اور اس کا حالیہ تیسرا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہوگا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو وزرائے اعلی کےساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں ان کی رائے لی تھی ،جس میں کئی وزرائے اعلی نے 17مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے
منگل کو کہا،’’میں دہلی کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ 17 مئی کے بعد دارالحکومت میں کیا چاہتے ہیں،اپنے مشورے دیں۔‘‘
مشورے 13مئی کوشام پانچ بجے تک 1031 پربھیجے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 8800007722 یا ڈہلی سی ایم ڈاٹ سجیشن ایٹ جی میل ڈاٹ کوم پر ای میل کرسکتے ہیں۔
دہلی کورونا کے ہاٹ اسپاٹ میں ہے اور یہ 7639 معاملوں کے ساتھ ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔آج ہی دہلی میں وائرس سے سب سے زیادہ 13 کی موت ہوئی اور کل 86 کی یہ انفیکشن جان لے چکا ہے۔