: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پنجاب کے امرتسر میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کا ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے لیے ریاست کی عام آدمی پارٹی کی حکومت ذمہ دار ہے اس لیے پارٹی کے سربراہ اروند
کیجریوال کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے کانگریس کے خزانچی اجے ماکن اور پنجاب کے سابق وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ صرف امبیڈکر کے مجسمے کو توڑنے کا واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک نظریہ پر حملہ ہے۔