نئی دہلی، 4اگست (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے نو سال کی بچی کی مشتبہ حالات میں موت کے بعد اٹھ رہے تنازعہ کے درمیان بدھ کو متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرکے مالی اور قانونی مدد کا یقین دلایا مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بچی کے کنبہ سے ملاقات کی، ان کا درد بانٹا۔کنبہ کو دس لاکھ روپے کی مالی مدد دیں گے۔ معاملے کی مجسٹریٹ جانچ ہوگی۔
قصورواروں کو سزا دلانے کے لئے بڑے وکیل لگائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت دہلی میں امن وقانون انتظامات درست کرنے کے لئے سخت اقدامات کرے، ہم مکمل تعاون کریں گے۔
وزیراعلی نے کل کہا تھا کہ دہلی میں نو سال کی معصوم کے ساتھ حیوانیت کے بعد قتل نہایت شرمناک ہے۔ دہلی میں امن وقانون درست کئے جانے کی ضرورت ہے۔ قصورواروں کو جلد از جلد پھانسی کی سزا ملنی چاہئے۔