the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منڈکا حادثہ میں عمارت میں پھنسے لوگوں کی جان بچانے والے فرشتوں کی بہادری اور یکجہتی کی تعریف کی اور کہا کہ دہلی اسی طرح خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے منڈکا آگ میں عمارت میں پھنسے لوگوں کی جان بچانے والوں کی بہادری اور اتحاد کے لیے تعریف کی اور کہا کہ اسی طرح دہلی خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم سب کو متحد ہونا ہوگا اور ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی اور مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ہم بلڈوزر اور سیلنگ آپریشن کی اجازت



نہیں دیں گے۔ میں نے اپنے ایم ایل اے سے بھی کہا ہے کہ چاہے آپ کو جیل جانا پڑے، گھبرائیں نہیں، لیکن آپ کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے بیرونی دہلی کے منڈکا علاقے میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ اس دردناک حادثے میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس دوران کثیر المنزلہ عمارت میں پھنسے لوگوں کی جان بچانے کے لیے مقامی لوگ آگے آئے اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر ان کی جانیں بچائیں۔ مسٹر کیجریوال ان لوگوں کی بہادری اور اتحاد سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے آج دہلی سکریٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.