the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 6جولائی (یو این ائی) دہلی کے وزیراعلی نے اروند کیجریوال نے آج دہلی حکومت کے محکمہ سماجی فلاح وبہبود کی طرف سے شروع کی گئی ’وزیراعلی کووڈ۔19کنبہ مالی مدد‘ اسکیم شروعات کی۔
مسٹر کیجریوال نے کہاکہ ایک ذمہ دار اور حساس حکومت ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے کنبوں کا ساتھ دیں اور ان کی مدد کریں۔ اسکیم کے تحت کورونا سے جان گنوانے والے ہر فرد کے کنبہ کو یکمشت پچاس ہزار روپے کی رقم دی جائے گی اور ان پر انحصار کرنے والوں کو ہر مہینے 2500روپے دیئے جائیں گے۔ ساتھ ہی یتیم ہوئے بچوں کو 25سال کی عمر تک ہر مہینے 2500روپے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلی نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ نمائندے کاغذوں میں خامیاں نہیں



نکالیں گے۔ اگر کاغذ پورے نہیں ہیں تو اسے بنوانے کی ذمہ داری بھی نمائندے کی ہوگی۔ کورونا سے جان گنوانے والے شخص کے کنبہ کو ہر حال میں معاوضہ ملنا چاہئے اور یہ مدد جلد از جلد پہنچائی جائے تاکہ انہیں جلد راحت مل سکے۔
وزیراعلی نے بطور مہمان خصوصی اسکیم کے پورٹل کو لانچ کرنے کے بعد کہا کہ ہم سب لوگ جانتے ہیں کہ کس طرح سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے تمام انسان کوروناوبا سے متاثر ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے صرف ہندستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا کے اندر اس وبا کا قہر ہے۔ ہمارے ملک کے اندر دو لہر آچکی ہیں۔ پہلی لہر گزشتہ برس آئی تھی اور دوسری لہر ابھی اپریل کے مہینے میں آئی تھی۔ ملک کے لئے یہ دولہر ہوسکتی ہیں لیکن دہلی کے لئے یہ چوتھی لہر تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.