نئی دہلی، 9 جنوری (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں تشددکے واقعہ پر نریندرمودي حکومت پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ پولیس کو تشدد نہ روکنے کے احکامات دیئے گئے تھے مسٹر کجریوال نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا’’دہلی پولیس کیا کر سکتی ہے۔ اگر انہیں اعلی افسران سے تشدد نہ روکنے کے احکامات ہوں تو وہ کیا کر سکتی ہے۔ اگر وہ حکم کو نہیں مانتے تو ان کو معطل کر دیا جاتا۔
قابل ذکر ہے کہ
اتوار کی شام نقاب پوشوں میں جن میں مرد اور خواتین بھی شامل تھے، نے جے این یو کیمپس کے اندر گھس کر ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی اور منظم طریقے سے طلباو طالبات کو نشانہ بنایا۔ تشدد کے ان واقعات میں جے این یو طلبا یونین کی صدر آئشي گھوش اور 34 دیگر طالب علم اور استاد زخمی ہو گئے تھے۔ جے این یو تشدد کو لے کر ملک کے مختلف حصوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور اسٹوڈنٹس طبقہ ، سماجی تنظیموں اور کئی سیاسی پارٹیوں نے اس پرتشدد واقعہ کے خلاف احتجاج و مظاہرے جاری ہیں