نئی دہلی، 3مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہوم آئسولیشن نظام کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے آج جائزہ میٹنگ کی جس میں حکام کو ہوم آئسولیشن کی مزید موثر بنانے کی ہدایت دی۔
مسٹر کیجریوال نے ہدایت دی کہ دہلی میں یومیہ ہورہی کورونا جانچ کا واضح ریکارڈ رکھا جائے۔ ریکارڈ میں یہ واضح کیا جائے کہ کتنے لوگ اسپتال میں
داخل ہورہے ہیں اور کتنے لوگ ہوم آئسولیشن میں گھر پر ہی اپنا علاج کرا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہوم آئسولیشن میں علاج کرارہے لوگوں کے پاس ہر حال میں 24گھنٹے کے اندر ڈاکٹر کی کال جانی چاہئے تاکہ انکی کاونسلنگ جلد شروع کی جاسکے۔ ساتھ ہی جن مریضوں کے پاس آکسی میٹر نہیں ہے، انہیں کٹ کے ساتھ آکسی میٹر بھی فوری طورپر مہیا کرایا جائے۔