: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 31جنوری (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بے موسم بارش سے خراب ہوئی فصلوں کے نقصان کی تلافی کے لئے آج کسانوں کو معاوضہ کی رقم کا چیک سونپا مسٹر کیجریوال نے گزشتہ برس اکتوبر کے مہینہ میں بے موسم بارش کے سبب خراب ہوئی فصلوں کے لئے آج کسانوں کو معاوضہ کا چیک تقسیم کیا اس دوران کسانوں نے مسٹرکیجریوال کو پگڑی باندھ کر اعزاز سے نوازا۔ وزیراعلی نے کہاکہ 2013کی بات ہے ہماری نئی نئی پارٹی بنی تھی۔ اس وقت بے موسم اولے پڑے تھے۔ کئی کسانوں کی فصلیں برباد ہوگئی تھیں۔ اسو قت شیلا دکشت وزیراعلی تھیں۔ ان کے پاس کوئی صحافی گیا اور بولا کہ کسان بہت دکھی ہیں۔ اولے پڑے ہیں، کچھ معاوضہ دیاجائے گا کیا؟ اس پر ان کا جواب تھا کہ دہلی میں کھیتی بھی ہوتی ہے کیا؟ پندرہ سال راج کرنے کے بعد اگر وزیراعلی کہے کہ دہلی میں کھیتی بھی ہوتی ہے کیا؟
ایک تو کسان کی فصل برباد ہوگئی۔ دوسرا اگر اپنا ہی وزیراعلی کہے کہ دہلی میں کھیتی ہوتی ہے کیا؟ تو یہ اس کی توہین ہوگی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی کے پورے نظام سے کسان کس طرح غائب تھا۔ جب وزیراعلی اور وزرا کو یہ ہی نہیں پتہ ہے کہ دہلی میں کھیتی بھی ہوتی ہے تو ان کے لئے کام کیا کریں گے؟ ہماری فروری میں حکومت بنی تھی اور اپریل میں کچھ کسان آئے اور بولے کے بے موسم بارش ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے ہماری فصل برباد ہوگئی ہے۔ میں ان کے ساتھ گیا اور آٹھ دس گاووں میں گھوم کر آیا اور دیکھا کہ فصل کافی برباد ہوگئی تھی۔ ہم لوگوں نے کسانوں کے ساتھ وہیں کھاٹ پر بیٹھ کر نقصان کا اندازہ لگایا اور وہیں پر ہم نے 20ہزار روپے فی ایکڑ معاوضہ دینا طے کیا۔ اس سے کسان بہت خوش ہوئے۔ ہم نے اس وقت نہ صرف اعلان کیا بلکہ دو تین مہینے کے اندر کسانوں کے اکاونٹ میں پیسہ بھی پہنچ گیا۔