: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر رہائشی اور شہری امورہردیپ سنگھ پوری نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کی زبردست مذمت کرتے ہوئے پیر کے دن کہا ہے کہ کیجری وال حکومت کا کام کاج اطمینان بخش نہیں ہے مسٹر پوری نے یہاں اپنے دفتر میں ’سی ایل ایس ایس آواس پورٹل‘ کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی حکومت کا کام کاج اطمینان بخش نہیں ہے۔ حکومت کا زیادہ تر مسائل پر
منفی رویہ ہے یا انہیں ٹالنے میں یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ’’کیجری وال ’انڈر پرفارمر‘ یا ‘نان پرفارمر‘ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام فلاح وبہبود کے منصوبوں کے نفاذ کرنے میں دہلی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے مرکزی وزیرنے کہا کہ مسٹر کیجری وال نے دہلی کے لوگوں کو وزیراعظم آواس یوجنا۔شہری کا فائدہ نہیں لینے دیا ہے۔ حالانکہ دہلی میں رہائش گاہ کی زبردست کمی ہے لیکن وزیراعلی کا دھیان اس طرف نہیں ہے۔