the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) اروند کیجریوال حکومت نے ان لاک3 کے تحت بدھ کو دلی میں ہوٹل کھولنے کی اجازت دے دی یہ فیصلہ آج دلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ میں لیا گیا لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں اگرچہ جم کھولنے پر پابندی جاری رہے گی۔ میٹنگ میں تجربے کے طور پر ہفتہ وار بازاروں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
میٹنگ میں وزیراعلی اروند کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس سے قبل ان لاک۔ 3 میں رعایت کے بعد کیجریوال حکومت کی ہوٹل اور ہفتہ وار



بازار کھولنے کی تجویز لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے مسترد کردی تھی۔
میٹنگ میں کورونا وائرس کے لئے اسپتالوں سے منسلک کئے گئے بینکٹ ہالوں کو ہٹانے کو بھی منظوری دی گئی۔
اتھارٹی کی میٹنگ کے فیصلوں کو نافذ کرنے کے لئے چیف سکریٹری معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) تیار کریں گے جو ہفتہ وار بازاروں میں سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے کی نگرانی کرے گی۔
میٹنگ میں یہ اس بات پر اتفاق تھا کہ جب تک دلی میں حالات معمول پر نہیں آجاتے کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور بچاؤ کے سبھی طریقوں پر پوری سختی سے عمل کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.