the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو یہاں آئی پی ڈپو سے پہلی الیکٹرک بس کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلی الیکٹرک بس آج سے دہلی کی سڑکوں پر چلنا شروع ہو گئی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے بتایا کہ دہلی کی پہلی الیکٹرک بس آج سڑک پر آگئی ہے۔ آج کا دن کئی لحاظ سے بہت اہم ہے۔ سب سے پہلے دہلی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ پہلی الیکٹرک بس سڑک پر اتری ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں پرانی بسوں کو ہٹانے کے ساتھ ہی دہلی کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں آئیں گی۔ یہ آلودگی پر قابو پانے



کی طرف ایک بہت اہم قدم ہے۔ اس بس کے چلانے کے دوران کوئی آواز نہیں آتی اور اس بس سے ہلکا سا دھواں بھی نہیں نکلتا۔ آج پہلی بس سڑک پر آ گئی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اپریل تک 300 بسیں پہنچ جائیں گی۔ اس کے بعد ہم اگلے چند برسوں میں مزید دو ہزار الیکٹرک بسیں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی میں ایک اور بڑی بات ہوئی ہے کہ 2011 سے آج تک ڈی ٹی سی کے بیڑے میں ایک بھی نئی بس نہیں آئی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج 2011 کے بعد ڈی ٹی سی کے بیڑے میں پہلی بس ہے۔ یہ بس کلسٹر کے بیڑے میں شامل نہیں ہے۔ یہ بس مکمل طور پر ڈی ٹی سی کے دائرہ اختیار میں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.