نئی دہلی،20 مئی (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بلیک فنگس کے مریضوں کے علاج کے لئے دہلی کے تین اسپتالوں ایل این جے پی ، جی ٹی بی اور راجیو گاندھی سینٹر میں ڈیڈیکیٹیڈ ٹریٹمنٹ سینٹر بنائے جائیں گے اور اس سے بچاؤ کے سلسلے میں عوام
میں بیداری پیدا کی جائے گی۔
مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو کیمپ دفتر میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کی تھی تاکہ بلیک فنگس بیماری کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکا جاسکے۔
اجلاس کے دوران بلیک فنگس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔