the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) قوی دار الحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد، تیسری لہر کے آنے کا بھی خدشہ ہے بتایا جارہا ہے کہ تیسری لہر کا اثر بچوں پر بھی پڑ سکتا ہے اس کے پیش نظر مسٹر کیجریوال کی سربراہی میں دہلی حکومت نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اسی ضمن میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشے کے پیش نظر ایک اعلی سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیا اور اس کی تیاریوں سے متعلق اہم رہنما ہدایات پیش کیے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی تیسری لہر آتی ہے تو ہمیں اس سے



لڑنے کے لئے پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔ بچوں کو تیسری لہر سے بچانے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ اسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور دواؤں کا پہلے سے بندوبست کرنا پڑے گا، اس کے لئے حکام کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اور دستیابی کے حوالے سے ترجیحی بنیاد پر کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ دہلی میں لگائے جانے والے تمام آکسیجن پلانٹوں کے کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اسٹوریج کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیر اعلی اور چیف سکریٹری سمیت محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار اس اعلی سطح کی میٹنگ میں موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.