: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
راجنا-سرسیلا، 14 مئی (ذرائع) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ کی 17 روزہ بس یاترا ایک گیم چینجر ثابت ہوئی، جس نے تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس کو کانگریس اور بی جے پی سے آگے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قومی پارٹیوں نے بی آر
ایس کو پارلیمانی انتخابات میں غیر مدمقابل قرار دیا تھا، لیکن بس یاترا نے ثابت کیا کہ بی آر ایس اب بھی ریاست میں اپنی طاقت رکھتی ہے۔ 17 روزہ بس یاترا کے بعد ریاست کا سیاسی منظر نامہ مکمل طور پر بدل گیا ہے- ہر جگہ عوام کی طرف سے زبردست ردعمل ملا، جس سے دونوں قومی سیاسی جماعتوں کی قسمت خراب ہو گئی۔