نئی دہلی، بھینسہ (تلنگانہ) 3 نومبر ، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں ایک بھی میڈیکل کالج یا نوودیا ودیالیہ کی منظوری
نہیں دی، جس کی وجہ سے انہیں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سبق سکھایا جانا چاہیے۔
کے سی آر نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے 10 سالوں میں اقلیتی بہبود کے کاموں پر 12,000 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں جبکہ سابقہ کانگریس حکومت نے 900 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔