حیدرآباد،23نومبر (اعتماد) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے مد نظر، وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے ٹی آر ایس کا منشور جاری کیا۔ اس عوامی منشور میں، وزیر اعلی نے 10 لاکھ پینے کے پانی کے
صارفین کے لئے خوشخبری سنائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 20 ہزار لیٹر سے کم پانی استعمال کرنے والے صارفین کو دسمبر سے واٹر بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں پینے کے پانی کا بحران ختم ہوگیا ہے۔