حیدرآباد، 14 فروری (ذرائع) بی آر ایس کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وڈی راجو روی چندر کو راجیہ سبھا کے لیے پارٹی امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔
انہوں نے چہارشنبہ کو پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کے بعد روی
چندر کی امیدواری کو حتمی شکل دی۔ روی چندر جمعرات کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ الیکشن کمیشن تلنگانہ سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لیے انتخابات کر رہا ہے جس کے لیے 27 فروری کو پولنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہوگی۔