نئی دہلی،6ستمبر(ایجنسی)کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی تحلیل کرنےکے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کے فیصلے کو ریاست کےعوام کے خلاف بتایا اور کہا کہ" تلنگانہ راشٹر سمیتی(ٹی آر ایس)"نے نوجوان نسل کے ڈر سے وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کانگریس میں تلنگانہ امور کے انچارج آر سی کھنٹیا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فیصلے سے تلنگانہ کے لوگوں کا مستقبل مولق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات کا اعلان جلد ہوتا ہے تو انتخابات کے عمل کو پورا ہونے میں تین سے چار ماہ لگ جائیں گے۔