حیدرآباد 22فروری(یواین آئی)عظیم مجاہد آزادی و آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرتعلیم بھارت رتن مولانا آزاد کی برسی کے موقع پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے بھرپور خراج پیش کیا۔
کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی
کے چندرشیکھرراو کی دختر و تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر بھی ہیں نے اس خصوص میں ایک ٹوئیٹ کیا۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا نے مولانا آزاد کی تصویر بھی انگریزی میں کئے گئے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ پوسٹ کی۔