حیدرآباد 2دسمبر (یواین آئی) ٹی آر ایس کی رکن کونسل کے کویتا نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے درمیان پائے جانے والے اتحاد کے جذبہ کو بی جے پی حکومت نقصان پہنچارہی ہے۔
اپنے
دورہ کریم نگر کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ جی ایس ٹی بقایا جات کی ادائیگی ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی۔
انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جی ایس ٹی کے بقایا جات کو ادا کرے۔